peca ke khilaaf kuj ka ahtejaaj aj hoga

وفاق و صوبائی حکومتیں صحافیوں کے مسائل حل کریں، کے یوجے۔۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری لبنی جرار نے میڈیا ہائوسز میں  تنخواہوں میں تاخیر اور صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی جبری برطرفیوں اور ملازمتوں کے عدم تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں  نے اپنے بیان میں کہاکہ صحافی برادری پہلے ہی شدید معاشی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں میڈیا کارکنوں کو کئی کئی ماہ تک تنخواہوں سے محروم رکھنا اور بغیر کسی قانونی جواز کے ملازمتوں سے فارغ کرنا نہ صرف افسوسناک بلکہ غیر انسانی اور ناقابلِ قبول عمل ہے، اب اخراجات میں کٹوتی کے نام پر میڈیا مالکان کی جانب سے اختیار کی گئی جبری برطرفیوں کی  پالیسی کارکنوں کے بنیادی حقوق، صحافتی آزادی اور پیشہ ورانہ وقار کے منافی ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد نے  کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس صورتحال کا فوری نوٹس لیکر معاملہ حل کریں ۔ تمام میڈیا کارکنوں کے واجبات اور بقایاجات فوری طور پر ادا کیے جائیں، جبری طور پر برطرف کیے گئے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے، اور میڈیا ورکرز کے حقوق اور ملازمتوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں