پپو نے انکشاف کیا ہے کہ۔۔۔ سماء ٹی وی میں بڑے پیمانے پر چھانٹی کے بعد صفائی کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے جس میں کئی چھپے رستم زد میں آنے کی توقع کی جا رہی ہے، پپو کے مطابق سماء ایچ آر نے اپنے تمام ملازمین کو ایک ای میل کی ہے جس میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ سماء میں ملازمت کے دوران کسی دوسرے ادارے بشمول میڈیا یا کسی غیر میڈیا ادارے، کے ساتھ بیک وقت کام کرنا سماء ٹی وی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ای میل میں ایسے تمام ملازمین جو کسی دوسرے ادارے کے ساتھ کسی بھی قسم کی جاری متوازی ملازمت، کنسلٹنسی، پیشہ ورانہ یا کاروباری وابستگی رکھتے ہیں، کو 24اگست تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اس کی مکمل تفصیلات ایچ آر کو جمع کرا دیں۔تاکہ انتظامیہ ان کا جائزہ لے کر مزید ضروری فیصلہ کر سکے۔کمپنی کی پالیسی کے مطابق اس پر مناسب تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
1,154
سما میں پھر چھانٹیوں کی تیاریاں شروع۔۔۔
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
2 تبصرے ”سما میں پھر چھانٹیوں کی تیاریاں شروع۔۔۔“
تبصرے بند ہیں
یہ چینل جھوٹا ھے اس کا بیکاٹ کرنا بہت ضروری ہے عوام میں انتشار پیدا کرتا ھے جھوٹ کی بنا پر
اس چینل کو حکومت پاکستان بند کر دے تو اچھا ھے