کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے ملک میں صحافتی آزادی کی خلاف ورزیوں کی نگرانی مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سی پی این ای کے مطابق صحافیوں، میڈیا اداروں اور آزادیٔ اظہار سے متعلق پیش آنے والے واقعات پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور صحافتی آزادی کو متاثر کرنے والے اقدامات کی نشاندہی کرکے متعلقہ فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔کونسل کا کہنا ہے کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، اس لیے میڈیا کو درپیش مسائل اور صحافتی آزادی سے متعلق خلاف ورزیوں کی باقاعدہ دستاویز بندی اور مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔سی پی این ای نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ صحافیوں اور میڈیا اداروں کے حقوق کے تحفظ اور آزادیٔ اظہار کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کی جائیں گی۔
105
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل