629

نائنٹی ٹو نیوزمیں بھی برطرفیاں جاری۔۔

نائنٹی ٹو نیوزمیں برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ جمعہ کے روز انٹرنیشنل ڈیسک ایک کاپی ایڈیٹرجب کہ مین نیوز ڈیسک سے دوسرے کاپی ایڈیٹر کو نکال دیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایچ آر نے دونوں کو کال کرکے آگاہ کیا کہ آپ نے آفس نہیں آنا ، انٹرنیشنل ڈیسک والا مارننگ شفٹ کرکے گھر چلا گیا تھا جب کہ دوسرے کاپی ایڈیٹر کا ویکلی آف تھا۔۔ اسی طرح کچھ روز قبل اسپورٹس ڈیسک سے ایک خاتون اور ایک نوجوان استعفا دے کر چلے گئے جس کے بعد اسپورٹس ڈیسک ہی ختم کردی گئی۔۔،اسپورٹس ڈیسک پر موجود خاتون کو ایوننگ شفٹ میں آنے کا کہا گیا جس پر اس نے انکار کرتے ہوئے جاب چھوڑنا مناسب سمجھا۔۔ ایک ہفتہ پہلے انٹرنیشنل ڈیسک پر بھی دو خواتین کو ایوننگ شفٹ میں آنے کیلئے پریشرائز کیا گیا جس پر انہوں نے استعفا دے دیا تھا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہیڈلائن پرڈیوسر بھی مستعفی ہوکر گھر چلا گیا ہے۔۔لاہور کے میڈیائی حلقوں میں یہ بات بھی گرم ہے کہ لاہور بیورو کے ایک رپورٹر کو جب نوکری سے فارغ کیا گیا تو اگلے ہی روز ہارٹ اٹیک کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ مارننگ شفٹ انچارج کی تنزلی کردی گئی ہے ان کی جگہ ایک رن ڈاؤن پرڈیوسر کو شفٹ انچارج بنایاگیا ہے اور پرانا والا اب نئے والے کو رپورٹ کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں