124

پی ایم سی کے زیراہتمام نیشنل فریڈم ایوارڈ کا انعقاد۔۔۔

پاکستان میڈیا کونسل اسلام آباد کی آزادیِ اظہار اور صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی کاوش ، نیشنل فریڈم ایوارڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسلام آباد سے صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔آزادیِ اظہار، معاشرے کی وہ طاقت ہے جو حق اور سچ کو عوام تک پہنچانے کا ذریعہ بنتی ہے۔ اور صحافت وہ ذمہ داری ہے جو خبر کے ساتھ سچائی، دیانت اور عوامی مفاد کو مقدم رکھنے کا تقاضا کرتی ہے۔اسی عزم کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان میڈیا کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل فریڈم ایوارڈ کی پروقار تقریب سجائی گئی۔پاکستان میڈیا کونسل اسلام آباد کے صدر عامر شہزاد بھٹی اور پی ایم سی کی اسلام آباد ٹیم کی میزبانی میں تقریب میں اسلام آباد سے صحافتی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، دیگر نمایاں شخصیات میں وزیراعظم کے ایڈوائزر برائے گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی، چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور رانا ارادت شریف ، سینئر صحافی سعدیہ کمال، سینئر صحافی حنیف قمر اور سیکریٹری فنانس نیشنل پریس کلب عابد عباسی، ، پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی ترجمان محمد علی، مرکزی چیئرمین اعجاز ناصر، مرکزی صدر مہر حمید انور، مرکزی سیکرٹری جنرل مہر کلیم اللہ اور انٹرنیشنل ونگ کے صدر اظہر محمود سمیت دیگر شریک تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ صحافت معاشرے کی آنکھ اور کان ہے۔ صحافی کی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق کو دیانت داری کے ساتھ عوام تک پہنچائے، انہوں نے پاکستان میڈیا کونسل کو بہترین پروگرام کے انعقاد اور نچلی سطح پر شعبہ صحافت ودیگر شعبوں میں اہم خدمات سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی پر مبارکباد پیش کی۔دیگر مقررین نے آزادیِ اظہار، صحافت کی اہمیت اور صحافیوں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط اور ذمہ دار میڈیا ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی اور جمہوری اقدار کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پر صحافت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایوارڈز تقسیم کیے گئے، ۔پاکستان میڈیا کونسل کی مرکزی قیادت نے معزز مہمانان گرامی اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں