کئی ماہ سے مالی مشکلات کا شکار صحافیوں کو جزوی ریلیف۔۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے احتجاج کے بعد پاکستان کے متعدد میڈیا اداروں نے عید سے قبل ملازمین کی تاخیر کا شکار تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی ہے، جس سے کئی ماہ سے مالی مشکلات کا شکار صحافیوں کو جزوی ریلیف ملا ہے۔ آرآئی یوجے کے صدر آصف بشیر چودھری کے مطابق یونین کے مسلسل دباؤ کے بعد سنونیوز، نیونیوز، ایشیاون، تھری سکس فائیو نیوز، پبلک نیوز، میں تنخواہیں کلیئر کردی گئی ہیں۔ یہ پیش رفت  اسوقت سامنے آئی جب صحافیوں نے رواں ہفتے احتجاج کرتے ہوئے بقایاجات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔یاد رہے کہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے اس ہفتے کے آغاز میں مختلف میڈیا ہاؤسز کے باہر احتجاج کیا تھا، کیونکہ انتظامیہ نے عید سے قبل ادائیگیوں کے وعدے پورے نہیں کیے تھے۔ یونین نے خبردار کیا تھا کہ اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس کے بعد متعدد اداروں نے ادائیگیوں کا عمل شروع کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں