ڈیموکریٹس گروپ نے نیشنل پریس کلب کی خصوصی کمیٹی مسترد کردی۔۔
نیشنل پریس کلب کے دی ڈیموکریٹس گروپ نے غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں نیشنل پریس کلب میں عشائیہ دینے کی پاداش میں سینئرصحافی مطیع اللہ جان کے خلاف جانبدار ارکان پر مشتمل تحقیقاتی کا قیام مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ غیر جانبدار اور سینئرصحافیوں پر مشتمل ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے .دی ڈیموکریٹس کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد نواز رضا چئیرمین ڈیموکریٹس منعقد ہوا جس میں غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے حوالے سےسینئرصحافی مطیع اللہ جان کو ذمہ دار ٹھہرانےکے لئے ایک ایسی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی جو نہ صرف جانبدار ،متنازعہ بلکہ مفادات کے ٹکرائو کا شکار ہے اگر تحقیقات اتنی ہی ضروری ہے تو پریس کلب کے فنانس سیکریٹری عابد عباسی کو بھی تحقیقات میں شامل کیا جائے جنہوں نے پریس کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے صحافیوں کو شیلڈ دیں موجودہ کمیٹی کو فی الفور تحلیل کرکے ناصر زیدی کی سربراہی میں حامد میر ، ندیم ملک ، کاشف عباسی اورعاصمہ شیرازی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے یہ امر باعث افسوس ہے ایسے تین ارکان کو کمیٹی می شامل کر لیا گیا جو خود شکایت کنندہ ہیں۔ اپوزیشن گروپ کے جن ارکان کو اس کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہےوہ پریس کلب کے چند معزز ارکان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی غیر ذمہ دارانہ مہم کا حصہ رہے ہیں دی ڈیموکریٹس نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں نومنتخب باڈی کے تحت ایک صاف ستھرے اور غیر جانبدار پریس کلب کے قیام کا خواہاں ہے اگر اس کے باوجود کسی کو کوئی ابہام ہے تو مذکورہ غیر جانبدار صحافیوں پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کے قیام سےدور کیا جاسکتا ہے ہم غیر جانبدارانہ تحقیقات کا خیر مقدم کریں گے۔ اجلاس میں شکیل احمد ، طارق عثمانی ، ڈاکٹر سعدیہ کمال ، رانا کوثر ، جاوید ملک ،مطیع اللہ جان ، شکیل قرار ، سجاد حیدر اور صدیق انظر نے شرکت کی۔
