نیشنل پریس کلب میں “دی ڈیموکریٹس” نے جاگو کےسربراہ مطیع اللہ جان سے مکمل اظہار یک جہتی کیا ہے اور ان کےخلاف یکطرفہ کارروائی کو مسترد کردیا ہے مطیع اللہ جان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ اور منفی ہتھکنڈوں کی مذمت کی ہے ۔دی ڈیموکریٹس کی کور کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت محمد نواز رضا صدر ڈیموکریٹس نیشنل پریس کلب منعقد ہوا جس میں سینئرصحافی مطیع اللہ جان کے خلاف قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو جانبدار قرار دیتے ہوئے اپنے دونوں ارکان بشیر چوہدری اور عثمان خان کو ہدایت کی ہے کہ فی الفور کمیٹی سے علیحدہ ہوجائیں ان دو ارکان کی علیحدگی کے بعد چونکہ کمیٹی کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا لہذا سیکرٹری نیشنل پریس کلب سے کہا ہے کہ وہ کمیٹی کو تحلیل کر نےکا حکم جاری کریں۔دی ڈیموکریٹس نے واضح کیا کہ وہ مطیع اللہ جان کے معاملہ میں شہر کے سینئر اور غیر جانبدار صحافیوں پر مشتمل کمیٹی قائم کریں کسی دوسری جانبدار کمیٹی کوتسلیم نہیں کرتے اجلاس میں مطیع اللہ جان کو نیو ٹی وی سے برخواست کرنے کی بھی شدید مذمت کی گئی اجلاس میں شکیل قرار ، ڈاکٹر سعدیہ کمال، جاوید ملک ، صدیق انظر،اعظم خان ،اسد طور، سجاد حیدر اور رانا کوثر علی نے شرکت کی۔
