ڈسکور پاکستان میں ملازمین کا اہم اجلاس طلب۔۔

اہم جنرل سٹاف میٹنگ زیرصدارت سی ای او ڈسکورپاکستان طلب کرلی گئی۔۔ایچ آر کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ڈسکورپاکستان کے تمام سٹاف ممبران، بشمول ایچ اوڈیز اور آپریشنل سٹاف کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پندرہ مئی بروز جمعہ شام پانچ بجے آفس کے سبزہ زار میں سی ای اوڈسکورپاکستان کی زیرصدارت اہم نوعیت کی جنرل سٹاف میٹنگ ہوگی۔۔۔اس میٹنگ میں ملک میں مجموعی معاشی بحران کے تناظر میں میڈیا انڈسٹری کو درپیش چیلنجز کی وجہ سے ڈاون سائزنگ اور رائٹ سائزنگ کے نام پر ملازمین کی نوکریوں سے برخاستگی اور اس بحران کے ڈسکور پاکستان پر اثرات، ادارے کی مجموعی کارکردگی، اہداف کے حصول میں کامیابی اور ناکامی، اخراجات اور ریونیو کا جائزہ، سٹاف کی انفرادی پرفارمنس،ڈیپارٹمنٹس کی پرفارمنس، آفس کے ڈیکورم اور ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ۔۔۔اطمینان بخش اور غیراطمینان بخش کارکردگی کا جائزہ۔۔۔غفلت کے مرتکب سٹاف ممبران کےلئے زیروٹالرنس پالیسی، نئے پراجیکٹس کا جائزہ اور مستقبل کے لائحہ عمل سمیت تمام اہم امور پر سی ای او صاحب ریویو پالیسی سے آگاہ کریں گے۔۔۔تمام شفٹوں کے تمام سٹاف ممبران کی اس میٹنگ میں شرکت ضروری ہے۔ ایچ اوڈیز اپنے سٹاف کی شرکت یقینی بنائیں۔۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں