ٹک ٹاکر کے خلاف مبینہ فراڈ کا مقدمہ درج۔۔۔

سی ٹی ڈی کراچی کے  پولیس اہلکار  سے مبینہ فراڈ کے الزام میں  معروف  ٹک ٹاکر کاشف  ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کراچی کے  اہلکار کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ٹک ٹاکر کاشف ضمیر  سے 2 سال قبل ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی اہلکار کے مطابق  ایک سال پہلےکاشف ضمیر نے یورپ  بھجوانےکے عوض 20 لاکھ روپے وصول کیے، رقم وصول کرنےکے بعد ملزم نے اس کا فون اٹھانا بندکردیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزم پولیس کی گرفت میں ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں