ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ نے نئے چیف ایڈیٹر کی تقرری کرتے ہوئے اس عہدے کی ذمہ داری جہانزیب حق کو سونپ دی۔۔ یہ تقرری اس وقت سامنے آئی ہے جب مارچ 2026 میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک نے نکتہ میں اکثریتی حصص حاصل کیے، جس کے بعد یہ پلیٹ فارم اس کے بڑھتے ہوئے براڈکاسٹ اور ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے۔جہانزیب حق نے اپنی نئی ذمہ داری کا اعلان ایک عوامی بیان میں کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ ہمیشہ عہدوں کے بجائے ادارتی کام پر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی نیوز روم کے امور اور مواد کی حکمت عملی میں عملی طور پر متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے۔یہ تقرری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب نکتہ اپنی توسیع کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ پلیٹ فارم کے مطابق اپنے پہلے سال میں اسے ایک ارب امپریشنز اور 70 کروڑ ویوز حاصل ہوئے، جنہیں جہانزیب حق نے کامیابی کی انتہا کے بجائے ایک مضبوط بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے اے آر وائی کے ساتھ شراکت داری کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراک پلیٹ فارم کی رسائی بڑھانے اور اس کے آپریشنز کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔اپنے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے جہانزیب حقے نے ادارے کی اداراتی، آپریشنل اور کاروباری ٹیموں کے کردار کو سراہا، اور اسلام آباد، لاہور اور دبئی میں موجود ساتھیوں کی کاوشوں کو نکتہ کی ترقی کا اہم حصہ قرار دیا۔
نکتہ کے نئے چیف ایڈیٹر کی تقرری۔۔
Facebook Comments
