میرا کا پوڈکاسٹ، ارشاد بھٹی نے معافی مانگ لی۔۔۔

سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے مجھ سے محبت کرنے والے،مجھے دیکھنے،سننے والے،مجھ سے بہتری کی امید رکھنے والےسب دوستوں کی دل آزاری اور قابلِ احترام فلمسٹار میرا صاحبہ سے معذرت خواہ ہوں۔ اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ہر کوئی ہر لمحےسیکھ رہا ہوتا ہےاور جب کچھ بےدھیانی میں بھی غلط ہو جائےتو احساس ہونےکےبعد اُس پر معذرت کرلینی چاہیئے اور ہاں اُن سب اپنوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ احساس دلایا۔ قبل ازیں انہوں نے ایک اور پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے میرا جی کو اس پوڈ کاسٹ کے پیسے دیئے ہوئے تھے، یہ فنکاروں کا حق ہوتا ہے ، اس میں کوئی برائی نہیں ہے ، باہر بھی ایسے ہوتا ہے، میں نے میرا صاحبہ کو بتایا تھا کہ میں نے آپ کے بارے میں بہت کچھ پڑھا ہے اور سب پہلوں پر بات کرنی ہے۔  ، اگر مجھے یہ رد عمل نہ آتا ، کوئی دوست مجھے کہتا کہ یہ کچھ زیادہ ہو گیا ہے تو میں کہتا کہ میں اداکارہ میرا اور تمام لوگوں سے معذرت کرلوں گا، لیکن کچھ لوگوں کو دیکھ کر مجھے لگا کہ بھئی پہلے پوڈ کاسٹ پورا تو دیکھ لیں، اس میں کیا ہواہے، پہلے تصویر کے دونوں رخ تو دیکھ لیں، بات تو سن لیں ، آپ نے فتوے جاری کرنا شروع کر دیا۔ارشاد بھٹی کا کہناتھا کہ پہلے دن جب وقت طے ہوا تومیں لاہور آیا، میں 4 گھنٹے انتظار کرتا رہا لیکن وہ نہیں آئیں ، پھر مجھے ان کی کوآرڈینٹرکا فون آیا کہ اداکارہ میرا پوڈ کاسٹ کرنا چاہتی ہیں،پھر دوسرے دن ہمارا 7 سات بجے کا وقت طے ہوا 12 بجے تک انتظار کرتے رہے لیکن اداکارہ میرا نہیں آئیں،میں نے پیغام بھیجا کہ اب ریکارڈنگ ٹیم کو بھیجوا دیاہے اب نہیں ہو سکتا، پھر پونے 2 بجے لاہور میں جہاں میں ٹھہرا ہوا تھا میرے گھر کی گھنٹی بجی ، بتایا گیا کہ اداکارہ میرا آئیں ہیں، میں سویا ہوا تھا، وہ آئیں اور بیٹھیں، میں نے ان کو بتایاکہ میں نے چار دنوں میں آپ کے بارے میں بہت کچھ پڑھا ہے، آپ کی زندگی اور فلمی جدوجہد پر بھی بات کرنی ہے ، فلم پر بھی بات ہو گی ۔انہوں نے کہا ٹھیک ہے ۔اگلے دن ہم نے سیٹ لگایا ریکارڈنگ ٹیم آئی لیکن اداکارہ میرا پھر ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پہنچیں، خیر ریکارڈنگ شرو ع ہوئی، کئی مرتبہ ریکارڈنگ روکی گئی، اداکارہ نے کہا میں کمفرٹیبل نہیں ہوں، ہم نے کوئی مسئلہ نہیں ، بعد میں اداکارہ میرا نے کہا کہ کیوں یہ یہ ریکارڈنگ فلم کے سٹوڈیو میں کی جائے جہاں فلم کے پوسٹرز بھی لگے ہیں اور وہاں پر میرا موڈ بھی سیٹ ہو جائے گا، میں نے کہا ٹھیک ہے ، ہم گاڑی پر نکل گئے، ایک گاڑی میں میرے ساتھ اداکارہ میرااور میری اہلیہ موجود تھیں اور دوسری گاڑی میں اداکارہ میرا کا سٹاف تھا۔ ہم سٹوڈیو پہنچے وہاں پر ادکار شان بھی موجود تھے جو فلم سائیکو کے پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہاں پر ان سے بھی ملاقات ہوئی۔  میں نے میرا جی کو اس پوڈ کاسٹ کے پیسے دیئے ہوئے تھے، یہ فنکاروں کا حق ہوتا ہے ، اس میں کوئی برائی نہیں ہے ، باہر بھی ایسے ہوتا ہے، میں نے میرا صاحبہ کو بتایا تھا کہ میں نے آپ کے بارے میں بہت کچھ پڑھا ہے اور سب پہلوں پر بات کرنی ہے۔ان کا کہناتھا کہ کچھ تو میرے وہ دوست ہیں میں کچھ بھی کرلوں انہوں نے مجھ سے ’محبت‘ ہی کرنی ہوتی ہے، کچھ وہ ہیں جن کو بس ایک موضوع ہی چاہیے،ان کی مجھے پرواہ نہیں، کچھ ایسے ہیں جن کو میں جانتا ہوں کہ ان کا ماضی خواتین کے حوالے سے کیا رہاہے، جب کلثوم نواز ، مریم نواز اور بشریٰ بی بی کی ذات پر بات ہوئی تو ہم نے آواز اٹھائی، بحیثیت سیاستدان سب پر بات کرتے ہیں، بحیثیت اداکارہ اور اداکار سب پر بات ہونی چاہیے، بحیثیت سب پر بات ہونی چاہیے، کچھ دوستوں کو دیکھ کر اور ان کے خیالات کو سن کر میں نے سوچا کہ مجھے بات کرنی چاہیے، جن کو میرا کام پسند ہے وہ سنیں اور جن کو نہیں پسند وہ نہ سنیں، لیکن سب کا شکریہ ، میرے مخالف اور جو بغض میں مخالف ہیں ان کی رائے کا بھی احترام ہے ، میں حیران اس پر ہوں کہ کیا سوال پوچھنا جرم ہے، ہم کیوں ہر چیز کو خاتون اور مرد کے خانے میں فٹ کر دیتے ہیں، مردوں کی اس معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے، مردوں کو ہرسانی کا سامنا نہیں ہو سکتا،  مرد ہراسانی محسوس نہیں کر سکتے؟کیا کسی خاتون سے کوئی سوال پوچھنا جرم ہے؟کیا میں نے بدتمیزی سے سوال پوچھے؟کیا اداکارہ میرا سے یہ سوال پوچھنے نہیں بنتے تھے؟کیا پوری دنیا میں اس طرح لوگوں سے سوال نہیں پوچھے جاتے؟میں حیران ہوا وہ لوگ بھی باتیں کر رہے تھے جنہوں نے مریم نواز اور کلثوم نواز صاحبہ کی ذات پر اور ان کے گھروں میں گھس کر مذاق اڑائے ہوئے ہیں، وہ بھی باتیں کر رہے تھے جو بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہنوں، شادیوں ، ویڈیوز پر بات کر رہے تھے، وہ بھی بھاشن دے رہے تھے، مجھے آپ کے بھاشن کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، میرے لیئے اداکارہ میرا قابل احترام ہیں، میرے لیئے اس ملک کی ہر خاتون قابل احترام ہے ، اگر مجھے یہ رد عمل نہ آتا ، کوئی دوست مجھے کہتا کہ یہ کچھ زیادہ ہو گیا ہے تو میں کہتا کہ میں اداکارہ میرا اور تمام لوگوں سے معذرت کرلوں گا، لیکن کچھ لوگوں کو دیکھ کر مجھے لگا کہ بھئی پہلے پوڈ کاسٹ پورا تو دیکھ لیں، اس میں کیا ہواہے، پہلے تصویر کے دونوں رخ تو دیکھ لیں، بات تو سن لیں ، آپ نے فتوے جاری کرنا شروع کر دیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں