honey trap case tafteeshi afsar jaarah keliye talb

مردوں کی بے وفائی کی ذمہ دار خواتین ہیں، خلیل الرحمن قمر۔۔

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف رائٹر خلیل الرحمٰن قمر ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے۔حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے ایک انٹرویو میں شادی، بے وفائی اور مرد و خواتین کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔گفتگو کے دوران جب مردوں کی شادی کے بعد بے وفائی سے متعلق سوال کیا گیا تو خلیل الرحمٰن قمر نے اس کا ذمے دار خواتین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرد آخر دھوکا دیتے کس کے ساتھ ہیں؟ یقیناً دوسری عورتوں کے ساتھ، لیکن خواتین کبھی ان عورتوں کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتیں جو دوسروں کے گھر توڑتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان عورتوں کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے جو شادی شدہ مردوں میں دلچسپی لیتی ہیں۔خلیل الرحمٰن قمر کے مطابق مردوں میں اتنی طاقت نہیں ہوتی کہ وہ کسی عورت کی توجہ یا پیشکش کو رد کر سکیں، اسی لیے بے وفائی کے واقعات پیش آتے ہیں۔انہوں نے مردوں کو ٹو نمبر بھی قرار دیا اور کہا کہ اکثر بیویاں بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوہروں کو معاف کر دیتی ہیں، تاہم ان کے پاس رشتہ ختم کرنے کا اختیار بھی موجود ہوتا ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں