pemra qawaneen ke khilaaf warzi karnewale channels ke khilaaf karrawai keliye lahiqa amal martab

مارننگ شو میں متنازع مواد، پیمرا کا  چینل سےجواب طلب ۔۔

پاکستان  میڈیا ریگولیٹر ی اتھارٹی (پیمرا) نے نجی  چینل 24نیوز کو مارننگ شو کے دوران نشر ہونے والے متنازع مواد پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔گزشتہ دنوں  اداکارہ و میزبان فضا علی  کے مارننگ شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ موجود تھیں،اس موقع پر اعجاز خان نے فضا علی کو کندھے پر اٹھا لیا، ویڈیو میں دکھائے گئے رویے کو ناظرین کی جانب سے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔پیمرا نے متعلقہ چینل سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لائیو پروگرام کے دوران نشر کیے گئے مواد کے حوالے سے جواب دیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ نشریاتی ضوابط اور اخلاقی اصولوں کی مکمل پابندی کی جائے۔پیمرا کا مؤقف ہے کہ عوامی نشریات میں ایسے مواد سے گریز کیا جائے جو معاشرتی اقدار کے خلاف ہو جبکہ چینل کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں