مارننگ شواینکر کی شوہر کے بغیر عید کی تصاویر،مداحوں کوتشویش۔۔

معروف میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے ساتھ عید کے موقع پر تصاویر میں شوہر کی عدم موجودگی نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔شائستہ لودھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بچوں کے ساتھ کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔عید کے موقع پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں پوری فیملی بہت خوش گوار موڈ میں نظر آ رہی ہے۔شائستہ لودھی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصاویر جلد ہی سوشل میڈیا ایک نیا موضوع بحث بن گئیں اور اس کی وجہ ان تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کی غیر موجودگی ہے۔مداح تصاویر میں شائستہ لودھی کے ساتھ شوہر کی عدم موجودگی پر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں