لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاہے کہ آج ممبران کی صحت کے حوالے سے بہت بڑا دن ہے کیوںکہ آج لاہور پریس کلب نے غیر سرکاری تنظیم ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق ممبران اور ان کے اہلخانہ کی تمام طرح کی سرجری اعلیٰ معیار لیکن مفت کی جائیں گی جس کے باعث لاکھوں روپے کے اخراجات کی بچت ممکن ہوگی۔ انھوں نے مزید کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم ممبران کی خدمت کے جذبے سے سرشارہے اور زندگی کے ہرپلیٹ فارم پر سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوششیں جاری ہیں جبکہ لاہور پریس کلب نے شعبہ صحت میں مختلف ہسپتالوں اور لیبارٹریز سے معاہدے کئے ہیں جس کے تحت ممبران اور ان کی فیملیزاعلی ومعیاری علاج سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور پریس کلب اور ٹرانسپیرنٹ ہینڈ کے درمیان معاہدے کی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، ٹرانسپرنٹ ہینڈ کی سی ای او رمیزہ معین ، ڈائریکٹر راحیل عباس اور منیجرمارکیٹنگ ذیشان صدیقی موجود تھے۔ ٹرانسپیرنسی کی سی ای او رمیزہ معین نے تقریب میں ادارے کی جانب سے اب تک عوامی خدمات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ وہ مختصر عرصے میں25ہزار سے زائد لوگوں کا علاج کرچکے ہیں اور عوامی خدمت کا یہ شاندار پروگرام صاحب حیثیت افراد کے تعاون سے جاری ہے اور مجھے بڑی خوشی ہے کہ میں صحافیوں کے ایک بہت بڑے پلیٹ فارم لاہور پریس کلب میں آج ان کی خدمت کے لئے معاہدے کی تقریب میں موجود ہوں جو میرے لئے باعث عزت اور خوشی کا مقام ہے۔ صدر ارشد انصاری نے لاہور پریس کلب اور ٹرانسپرنٹ ہینڈ کے مابین معاہدے کو یقینی بنانے کے لئے ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ اور لائف ہسپتال کے ذیشان صدیق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے کے تحت ممبران لاکھوں روپے کے اخراجات کا علاج مفت اور باآسانی کراسکیں گے، ہم دعاگوہیں کہ لوگوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار اس ادارے کو مزید تقویت نصیب ہو اور ہم ان کی نیک کاشوں میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
لاہور پریس کلب کے اراکین کیلئے مفت علاج کی سہولت۔۔
Facebook Comments
