samaa ke workers ko bara jhatka

سما ٹی وی کے ملازمین اس بار بونس سے محروم۔۔

سما ٹی وی میں ہر سال ملنے تمام ملازمین کو ملنے والا بونس اس بار عید پر نہیں دیا جاسکا، نہ اس سلسلے میں چینل انتظامیہ نے ورکرز کو اعتماد میں لیا کہ وہ کیا وجوہات ہیں جن کی بنیاد پر انہیں اس بار بونس نہیں دیا جارہا ۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ چینل انتظامیہ نے اس پر پہلے ایک لاکھ، پھر ڈیڑھ لاکھ اور آخر میں دو لاکھ تک سیلری لینے والوں  کیلئے بونس دینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے فزیبلٹی بھی تیار کرلی تھی لیکن مبینہ طور پر بتایا جارہا ہے کہ چیئرمین سما ٹی وی نے اس پروپوزل کو ریجکٹ کردیا اور اس سال بونس نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک کیلئے افطار فی کس دوسودس روپے دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا لیکن ورکرز کو صرف دس روز کے پیسے دیئے گئے، اسی طرح سحری کے بھی پیسے دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہ صرف اعلانات ہی رہے۔۔ ورکرز آج بھی انتظار کررہے ہیں کہ انہیں افطار و سحر کے بقایا پیسے کب ملیں گے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں