ورلڈ کالمسٹ کلب کی سپریم کونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد ناصر اقبال خان کی تجویز جبکہ مرکزی صدر مظہر برلاس کی بھرپور تائید و توثیق کے بعد منفرد اسلوب کے کالم نگار ، سینئر صحافی اور روزنامہ بیتاب کے کہنہ مشق ایڈیٹر سردار مراد علی خان کو ورلڈ کالمسٹ کلب کا مرکزی وائس چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔ سردار مراد علی خان ورلڈ کالمسٹ کلب کے بانیان میں شامل ہیں اور اس کالم نگاروں کی نمائندہ عالمی تنظیم کے قیام سے اب تک مرکزی سینئر نائب صدر کی حیثیت سے ورلڈ کالمسٹ کلب کو منظم و متحرک بنانے کیلئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی عہدیداروں نے سردار مراد علی خان کو تنظیم کا مرکزی وائس چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ورلڈ کالمسٹ کلب کو دنیا بھر میں مزید منظم اور متحرک کرنے کیلئے اپنی قائدانہ صلاحیت ، بصیرت اور لیاقت استعمال کریں گے۔ سردار مراد علی خان کا اپنے انتخاب پر کہنا تھا کہ میں ورلڈ کالمسٹ کلب کی سپریم کونسل اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے ارکان کا سپاس گزار ہوں اور ان شاء اللّٰه دنیا بھر میں مقیم ان پاکستانیوں کو جو قلم اور قرطاس سے وابستہ ہیں ان شخصیات کو ورلڈ کالمسٹ کلب کی چھتری تلے یکجا اور نظریہ پاکستان کے فروغ کیلئے متحرک کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔ قلم قبیلے سے وابستہ شخصیات کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو یقینی بنانا میری ترجیحات میں سرفہرست ہوگا۔
سردار مراد ورلڈ کالمسٹ کلب کے مرکزی وائس چیئرمین منتخب۔۔۔
Facebook Comments
