جب پرڈیوسرنے اینکرسے کہا میئر کراچی کو رگڑ دو۔۔۔

ایک نجی چینل کے نیوز پروگرام کا ویڈیو کلپ اس وقت وائرل ہو رہا ہے جب کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں شدید بارشوں کے بعد کی صورتحال پر لائیو گفتگو کے دوران پروڈیوسر کی جانب سے میزبان کو دی جانے والی ہدایات سن لیں۔جب وہ صورتحال کے بارے میں بات کر رہے تھے، تو وہاب کی آواز خاموش(میوٹ) ہوگئی، جب آواز  واپس آئی تو انہوں نے کہا، ”مجھے آواز آ گئی ہے کہ ’اس کو رگڑ دو‘،“ اور اس کے چند لمحوں بعد ہی کال منقطع ہوگئی۔ نہ تو چینل اور نہ ہی مرتضیٰ وہاب نے اس بارے میں کوئی وضاحت جاری کی ہے کہ اس حصے کے دوران اصل میں کیا ہوا تھا۔یہ ویڈیو ’ایکس”  پر گردش کررہی ہے  جہاں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی میں موسلا دھار بارش کے اثرات نمایاں تھے۔ شہر کے بڑے حصوں میں سیلابی صورتحال اور طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کم از کم چھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جن میں چار افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں