322

اے جی این کو سینئرصحافی کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم۔۔

پیمرا متاثرہ صحافیوں کےلیے ٹھنڈک ہوا کا جھونکا بن گیا۔۔اے جی این نیوز کو لاہور کے سینیر صحافی ایوب اعوان کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم کردیا۔۔ پیمرا نے کہا ہے کہ واجبات ادا نہ کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نیوز چینل اے جی این کے چیئرمین نے چند ماہ قبل سینئر صحافی ایوب اعوان کو بغیر کسی نوٹس اور واجبات کی ادائیگی کے نوکری سے برخاست کر دیا تھا اور ساتھ دھمکیاں بھی دی تھیں کہ میں تمھیں اور تمہارے بچوں کو جعلی مقدمات میں ملوث کردوں گا اور میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جس پر ایوب اعوان نے صحافتی تنظیموں سے بات کی اور انہوں نے مذمتی قراردادیں منظور کی تھیں جس کے بعد متاثرہ صحافی نے داد رسی نہ ہونے پر پیمرا میں درخواست دائر کی جس پر دو پیشیاں ہوئیں صحافی ہر پیشہ پر حاضر ہوتا رہا لیکن چینل انتظامیہ نے ایک مرتبہ بھی پیمرا حاضری کی زحمت نہ کی تمام واقعات ،حالات اور ثبوت دیکھنے کے بعد پیمرا کونسل نے صحافی ایوب اعوان کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے اے جی این کے چیئرمین حاجی اسماعیل کھوکھر کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ صحافی اور سابق ڈائریکٹر نیوز ایوب کے واجبات فوری ادا کیے جائیں حکم عدولی کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں