ایک نیوزکے سینئررپورٹر کے خلاف پیکا کیس درج۔۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی ایک نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر شیراز نثارکے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی طرف سے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کے اندراج کو آزادی صحافت پر سنگین حملہ قرار دیا ہے اور ایف آئی اے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے اس مقدمہ کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یو جے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قرالزمان بھٹی سینئر نائب صدر خرم پاشا، نائب صدر شیر علی خالطی، جوائنٹ سیکرٹری خالد رشید، طلال اشتیاق ، خزانچی جواد سنگی اور ایگزیکٹونسل نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ شیر ازنثار سینئر اورذمہ دار صحافی  ہیں جواپنی خبروں میں صحافتی ضابط اخلاق کا خیال رکھتے ہیں مگر بدقسمتی سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کی طرف سے سینٹر کرائم رپورٹر شیر از نثارکے خلاف  پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج جھوٹا ، بے بنیاد، بد نیتی اورانتظامی کاروائی پر بنی ہے۔ لہذا اس مقدمہ کوفوری خارج کیا جائے۔ پی یو جے کے جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی نے واضح کیا کہ پی ایف یو جے کی قیادت پیکا  جیسے کالے قوانین کو آزادی صحافت پر شدید حملہ سمجھتی ہے، اس  قانون کے خلاف پی ایف یو جے کی ملک گیر تحریک جاری ہے۔ جس کے تحت لاہور، کراچی، کوئٹہ، ایبٹ آباد میں ہونے والے جرنلسٹس کنونشن میں اس کالے قانون کی مذمت کی گئی ہے۔ ایگزیکٹو کونسل نے خبردار کیا کہ اگر ایف آئی اے نے شیر از نثار  کے خلاف کارروائی نہ روکی تو اسلام آباد میں ہونے والے قومی جرنلسٹس کنونشن میں اس معاملہ پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں