لاہور کی پارک ویو سوسائٹی میں اغوا کی ایک سنگین واردات پیش آئی جہاں معروف سپورٹس جرنلسٹ ثناء اللہ خان کے بڑے بھائی، امان اللہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر صحافی طارق متین نے بتایا کہ یہ واقعہ دوپہر تقریباً 1:15 بجے اس وقت پیش آیا جب امان اللہ اپنی رہائش گاہ کے قریب واقع سکول سے اپنے بچوں کو لینے جا رہے تھے۔ اسی دوران گھات لگائے نامعلوم افراد نے انہیں زبردستی اغوا کیا اور فرار ہو گئے۔
Facebook Comments
