سمیع ابراہیم ،فوادچودھری میں کیا تنازع؟؟

خصوصی رپورٹ۔۔

سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو ہٹانے اور افواج پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے سازش ہورہی ہے جس کا فائنل چیپٹر عید کے بعد کھلے گا، فواد چوہدری تحریک انصاف کے لوگوں کو لیڈ کریں گے ، وہ پی پی کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کے ذمے تحریک انصاف کے اندر واردات ڈالنا ہے۔یوٹیوب پر جاری کی گئی اپنی ایک ویڈیو میں اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے خلاف سازش ہورہی ہے ، اس سازش میں انڈیا ، امریکہ، سیاستدان اور تحریک انصاف کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ عید کے بعد اس ساز ش کا فائنل چیپٹر کھلے گا جس کا مقصد ہوگا کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جائے اور پاکستان کی فوج کو کمزور کیا جائے، اس سے یہ ہوگا کہ پاکستان کے لوگوں کا افواج پاکستان سے یقین متزلزل ہوجائے گا۔اس کیلئے ججز کے ریفرنسز کو بنیاد بنا کر اسی طرز کی تحریک چلائی جائے گی جس طرح مشرف کے خلاف وکلا تحریک چلی تھی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اندر موجود طاقتیں پوری طرح ایکٹو ہوگئی ہیں اور پاک فوج کو نشانے پر رکھ لیا ہے، عید کے بعد ججز کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے گا اور اس تحریک کا اختتام عمران خان کو ہٹانے کے ساتھ ہوگا۔ تحریک انصاف کے اندر موجود گروپ کو فواد چوہدری لیڈ کریں گے اس وقت ان کا پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطہ ہے پہلے بھی وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے اور انہوں نے لابی بنانے کی کوشش بھی کی۔ وہ اپنے آپ کو ایسے لیڈر کے طور پر پیش کر رہے ہیں جو کہہ رہا ہے کہ سویلین اداروں کو لیڈ کرنا چاہیے اور پی ٹی ایم کے معاملے کو مذاکرات سے حل کرنا چاہیے۔سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ جب ججز کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے گا تو پی ٹی ایم بھی آئے گی ، فواد چوہدری کے ذمے یہ کام ہے کہ وہ تحریک انصاف کے اندر واردات ڈالیں، اس وقت لوگوں کو یہ کہا جارہا ہوگا کہ عمران خان سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے اس لیے انہیں ہٹادیا جائے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کے الزامات کا انتہائی سخت زبان میں جواب دیا ہے۔اینکر پرسن سمیع ابراہیم کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کے جواب میں فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر وہ سمیع ابراہیم کو 2 کروڑ روپے کے اشتہارات دے دیتے تو دن رات ان کی تعریفیں کرتے، اینکر پرسن کے اپنے بیوی بچے امریکہ میں بڑے ہوئے ہیں ۔فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کو مخاطب کرکے کہا کہ پونی اور ربڑ بینڈ لگاکے اور کھسروں والی شرٹس پہن کر دانشور بننے کی اداکاری نہ کرو بیٹا، ابھی سلمان اقبال کی مہربانی ہے کہ اس نے تمہیں اے آر وائی سے نکالنے کی وجہ نہیں بتائی ، انسان کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے ان لٹیروں کی بکواس کافی برداشت کی ہے لیکن بات آگے نکل گئی ہے اس لیے پتھر مارنا ضروری ہوگیا ہے۔فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے امریکی پاسپورٹ کا عکس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں بتارہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے ، ایسے منافقوں سے باخبر اور محفوظ ہونا انتہائی اہم اور ضروری ہے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں