pak bharat t20 match ne record banadia

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ نے ریکارڈ بنادیا۔۔

پاکستان اور انڈیا کے مابین 24 اکتوبر کو کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹی 20 میچ بن گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے آفیشل براڈ کاسٹ پارٹنر سٹار سپورٹس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائر مرحلے سے سپر 12 تک کو مجموی طور پر 238 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں۔ سب سے زیادہ جو میچ دیکھا گیا ہے وہ پاکستان اور انڈیا کو 24 اکتوبر کو ہونے والا میچ تھا۔ اس میچ کو مجموی طور پر 167 ملین لوگوں نے دیکھا اور یہ ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔اس سے پہلے سب سے زیادہ دیکھا گیا ٹی 20 میچ 2016 کے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل تھا جو انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ اس میچ کو 136 ملین لوگوں نے دیکھا تھا۔خیال رہے کہ گروپ 12 مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا پہلا ہی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا تھا اور اسے 10 وکٹوں سے دھول چٹائی تھی۔ یہ کسی بھی ورلڈ کپ میں پہلا موقع تھا جب شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کو دبوچا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں