azaadi sahafat ki red line honi chahiye

آزادی اظہار کی ریڈ لائن ہونی چاہیئے، طاہر اشرفی۔۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ملک کی بہتری کیلئےآگے آئیں۔ سیاست ہوتی رہی ہے لیکن ملک کو سامنے رکھنا چاہئے۔ پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء و مشائخ کی طرح سیاسی و مذہبی قوتیں پاکستان کے پیغام کو آگےلائیں۔نو مئی کے مجرموں کو چھوڑیں گے تو کل پھر یہ واقعات ہوں گے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہم آزادی اظہار کے قائل ہیں لیکن آزادی اظہار کی ریڈ لائن بھی ہونی چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو یوم استحکام پاکستان منایا جائے گا۔ فلسطین میں مظالم روکنے کیلئے او آئی سی اپنا کردار ادا کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں