psl 7 se do arab se zaid ka munafa

پلے آف اور فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت۔۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کے تمام آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئے۔تمام آن لائن ٹکٹس ویب سائٹ بک می ڈاٹ پی کے پر فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ چیف ایگزیکٹو فیضان اسلم نے ٹکٹس فروخت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ چند میچز کے مخصوص انکلوژر کے ٹکٹ محدود تعداد میں اب بھی دستیاب ہیں، کراچی کی نسبت لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کے لیے شائقین کی دلچسپی زیادہ دیکھی گئی، لاہور قلندرز ٹیم کے تمام میچز کے ٹکٹ سب پہلے آن لائن فروخت ہو ئے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں میچز شروع ہونے کے بعد شائقین نے پلے آف مرحلے اور فائنل کے آن لائن ٹکٹ بک کرانے میں زیادہ دلچسپی لی، لیگ میچز کی کم سے کم قیمت اڑھائی سو روپے رکھی گئی تھی، پلے آف کے لیے ایک ہزار اور فائنل کے لیے جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 1500 رکھا گیا، فائنل کا مہنگا ترین ٹکٹ ہاسپٹیلٹی باکس کا سات ہزار روپے ہے۔واضح رہے کہ این سی او سی نے 16 فروری کے بعد 100 فیصد تماشائیوں کے اسٹیڈیم داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔ بارہ سال سے کم عمر بچے بھی میچز دیکھنے آرہے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق چار سال تک کا بچہ بغیر ٹکٹ لایا جاسکتا ہے، اسٹیڈیم میں آکر میچز دیکھنے کے خواہش مندوں کے لیے ویکسی نیشن کارڈ اور شناختی کارڈ کا ساتھ لانا ضروری ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں