وزیرریلوے نے صحافیوں کے مسائل فوری کرنے کا حکم دے دیا۔۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی خصوصی ملاقات۔۔۔ صحافیوں کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ ۔۔۔ ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں ریلوے رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے سینئر صحافی حافظ فیض احمد ، سید فرزند علی اور حبیب چوہان کی سربراہی میں ملاقات کی جس میں صدر میاں علی افضل ، جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد ، سینئر نائب صدر علی فاروق، نائب صدر زہرا جمشید، ڈپٹی سیکرٹری حافظ محبوب ، فنانس سیکرٹری علی رضا رحمان شامل تھے ،،ملاقات کے دوران پرائیویٹ ٹرینوں میں معاہدے کے باوجود صحافیوں کو رعایتی ٹکٹ جاری نہ ہونے اور کئی سالوں سے شائع ہونے والے ریگولر اخبارات کو ریلوے رعایتی کارڈز جاری نہ ہونے سے آگاہ کیاگیا جس پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میٹنگ میں موجود چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر بلوچ کو صحافیوں کے مطالبات کو فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور صحافیوں کے درمیان پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیاگیا جس پر وزیر ریلوے نے صحافیوں کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں