daftari siyasat urooj par 8

سٹی ٹوئنٹی ون کے پچاس سے زائد ملازمین فارغ، نوٹسز جاری۔۔۔

رواں سال جون کے مہینے میں فروخت کئے گئے کراچی کے نیوزچینل سٹی ٹوئنٹی ون کو دھرتی میڈیا گروپ نے خریدا، ڈیل محسن نقوی اور علی حسن زرداری کے درمیان ہوئی اور چینل بمعہ ملازمین فروخت کردیا گیا۔۔ دھرتی میڈیا گروپ نے پہلے اسے جولائی میں ٹیک اوور کرنے کا فیصلہ کیا( یہ ساری خبریں عمران جونیئر ڈاٹ کام پر وقفے وقفے سے بروقت دی جاچکی ہیں) لیکن اس کے بعد کچھ تحفظات کا شکارہوکر نئی انتظامیہ ٹیک اوور نہ کرسکی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ اب مستقبل کی نئی انتظامیہ (دھرتی میڈیا گروپ) نے محسن نقوی کی چینل انتظامیہ سے درخواست کی کہ ہمیں اسٹاف کم کرکے چینل حوالے کرو، کیوں کہ اتنی تنخواہوں کا بوجھ ہم نہیں اٹھاسکتے۔ چنانچہ بدھ کے روز کراچی میں سٹی ٹوئنٹی ون کے پچاس سے زائد ملازمین (جن کی تنخواہیں پچاس ہزار سے زائد) کو سٹی نیوز نیٹ ورک انتظامیہ نے (جس کے مالک محسن نقوی ہیں) دو ماہ کا نوٹس دے دیا ہے، انہیں کہا گیا ہے کہ ستمبر اور اکتوبر آپ کے ہمارے ساتھ دو ماہ ہیں، اس دوران اپنی نئی جاب تلاش کرلیں، واضح رہے کہ جون میں چینل فروخت ہونے کے بعد سے محسن نقوی صاحب کی جانب سے ہی چینل ملازمین کو تنخواہیں دی جارہی ہیں، اور یہ سلسلہ اکتوبر تک جاری رہے گا، یعنی چینل فروخت ہونے کے بعد بھی پانچ ماہ محسن نقوی نے ملازمین کو پانچ ماہ کی سیلری دی ہے۔۔ نئی انتظامیہ نے سب کو فرداً فرداً ٹیلی فون کرکے آگاہ کردیا کہ آپ کے پاس صرف 2 مہینے ہیں اور 31اکتوبر کے بعد ادارے سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ پپو نے یہاں ملین ڈالر سوال یہ کھڑا کیا ہے کہ نئی انتظامیہ چینل لینے سے پہلے ہی پچاس سے زائد ورکرز کے گھروں کے چولہے بجھا رہی ہے، چینل لینے کے بعد اس کا کیا حشر ہوگا؟ اور کیا چینل ٹیک اوور کرنےکے بعد ملازمین کی جاب سیکیور ہوگی؟؟ محسن نقوی صاحب نے تو ورکر دوستی کا حق ادا کردیا، چینل بیچنے کے بعد اگر وہ لاتعلقی ظاہر کرتے تو چینل ملازمین کیا کرلیتے۔۔ اس حوالے سے چند چینل ملازمین سے عمران جونیئر ڈاٹ کام کی بات ہوئی تو انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ چلیں دو تو ملے،اس دوران سکون سے دوسری جاب ڈھونڈیں گے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں