Nukta 1,212

نکتہ پاکستان، ایچ آر ہیڈ مستعفی،اسلام آباد ،لاہور دفاتر بند کرنے کا فیصلہ۔۔

نکتہ پاکستان کے دبئی ، اسلام آباد اور لاہور کے دفتر بند کرنے کا فیصلہ، کئی ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس دے دیا گیا،ایڈیٹرز تین ماہ کی تنخواہ سے محروم ہیں۔۔ تفصیلات کے مطابق پپو کے مطابق سینئر صحافی کامران خان کے پلیٹ فارم نکتہ ڈیجیٹل میں ایچ آر کی جانب کئی صحافیوں کو نکالے جانے کے زبانی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ جس میں لوگوں کو جبری استعفی دینے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ایچ آر ہیڈ نے اپنی نوکری کے آخری دن ایک ایک کر کے ان ملازمین کو فون کرکے بلایا اور انھیں جبری استعفی دینے کے احکامات سے آگاہ کیا۔ ایچ آر ہیڈ نے بتایا کہ وہ خود آرگنائزیشن چھوڑ کر جارہے ہیں اور آج ان کا آخری دن ہے اور وہ بہت افسوس کے ساتھ یہ کام کررہے ہیں ، استعفی لئے جانے والوں میں بزنس ڈیسک ہیڈ ، سوشل ہیڈ ایڈیٹر ، پروگرام پروڈیوسرز ، اسلام آباد کے ایڈیٹر ، رپورٹر اور دیگر شامل ہیں ، ساتھ ہی تمام ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس کرنے کا بھی کہا گیا ہے تاکہ وہ اپنے لئے متبادل روزگار کا انتظام کرلیں، پپو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے نکتہ پاکستان مالی مشکلات کا شکار ہے، دبئی اکاؤنٹ سے جن ملازمین خاص کر ایڈیٹرز کو تنخواہ دی جاتی تھی، وہ تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں ، انھیں مئی ، جون اور جولائی کی تنخواہ کا انتظار ہے، تنخواہوں کی تاخیر اور اچھا متبادل روزگار مل جانے پر نکتہ پاکستان کے ایچ آر ہیڈ ، لائف اسٹائل ڈیسک اور بزنس کے رپورٹرز ، ویب سائٹ کے سینئر پروڈیوسر پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں، مالی بحران کے باعث نکتہ کا دبئی ہیڈ آفس بھی بند کیا جارہا ہے، وہاں موجود ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے ، پپو کے مطابق اسلام آباد اور لاہور آفس بھی ایک ماہ میں بند کردیا جائے گا، لاہور میں ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس دے دیا گیا ہے، پپو کے مطابق انتظامیہ کی سوچ ہے کہ دفاتر بند کرنے سے وہاں کا کرایہ ، بجلی کا بل اور دیگر اخراجات کم ہوجائینگے، اس سے قبل بھی نکتہ ایک ہی روز میں 37 ملازمین کو فارغ کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں