صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ، انکوائری کمیٹی بنادی گئی۔۔۔ 12

صحافی کے خلاف جھوٹا مقدمہ، انکوائری کمیٹی بنادی گئی۔۔۔

گوجرہ کے صحافی امجد اسلام امجد پر غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے تشدد اور پولیس کی جانب سے جھوٹا مقدمہ قائم کرنے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے انصاف فراہم نہ کرنے پر پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے احتجاج کی ڈویژن بھر سے صحافی پریس کلب پر پہنچ گئے پاکستان میڈیا کونسل سمیت سوشل میڈیا جرنلسٹس کے ممبران بھی اکھٹے ہو گئے احتجاج سے قبل ہی ریجنل پولیس آفیسر انعام الرحمن کے پبلک ریلیشن افیسر رضوان بھٹی کی جانب سے پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور اور میاں منور صدر سوشل میڈیا جرنلسٹس سے ٹیلی فون میں رابطہ کہ احتجاج کے بغیر ہی اپ کے تحفظات دور کر دیتے ہیں صحافیوں کی مشاورت کے بعد مرکزی صدر پاکستان میڈیا کونسل مہر حمید انور اور میاں منور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے ریجنل پولیس آفیسر انعام الرحمن سے ملاقات کی ملاقات کے بعد ریجنل پولیس نے گوجرہ کے صحافی امجد اسلام امجد پر شدد اور جھوٹی ایف آئی آر ار کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد اور دو دیگر ایس پی رن افسران یہ انکوائری کریں گے اس انکوائری کی سربراہی ریجنل پولیس آفیسر انعام الرحمن براہ راست کریں گے اور امجد اسلام امجد کو مکمل تحفظ اور انصاف فراہمی کی یقین دہانی پر احتجاج موخر کر دیا گیا کمیٹی جلد ریجنل پولیس آفیسر کو تمام ترحقائق سے اگاہ کریگی پاکستان میڈیا کونسل کی جانب سے احتجاجی کال کے بغیر ہی ریجنل پولیس افیسر انعام الرحمن نے صحافی برادری کے تمام تر مسائل دور کر دیے جس پر پاکستان میڈیا کونسل کے مرکزی صدر مہر حمید انور نے ریجنل پولیس افیسر ائی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں