سما ٹی وی کے مالک ، وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا رویہ درست نہیں ، ان کے رویے کا مسئلہ ہے، رویے کا مسئلہ ایک جماعت کو نہیں ہے بلکہ ہر جماعت کو ہے، ہم سے زیادہ ان کے اپنے اراکین اسمبلی کیلئے مسئلہ ہے وہ بیچارے رو رہے ہیں، بادشاہت کا رویہ کسی صورت نہیں چل سکتا، جمہوریت سب کو ساتھ ملانے کا نام ہے۔وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں عوام چاہتے ہیں وہاں صوبے بننے چاہئیں، کراچی کے عوام چاہتےہیں تو الگ صوبہ ضرور بننا چاہیے، لاہور شہر میں بیٹھ کر بہاولپور صوبے کا فیصلہ نہیں کیاجاسکتا، نئے صوبے بننے سے پنجاب کے تشخص کو کیا فرق پڑے گا؟
انہوں نے کہا کہ بیٹھ کر فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ریفرنڈم آئینی ہے یا غیرآئینی، 26ویں اور27ویں ترمیم میں آپ نے حکومت کا ساتھ دیا یا نہیں؟ صوبوں کے معاملے پر پتانہیں کیوں سیاست ہو رہی ہے، بیٹھ کر فیصلہ کر لیں ریفرنڈم کرانا درست ہے یا نہیں۔ان کا کہناتھا کہ جن علاقوں میں لوگوں کا صوبوں کا مطالبہ ہے وہاں صوبے بنائے جائیں، پنجاب،ہزارہ یا بلوچستان میں اگرصوبوں کی ڈیمانڈ ہے تو ضرور بننے چاہئیں، کراچی میں اگرلوگوں کی ڈیمانڈ ہے تو وہاں بھی ضرور صوبہ بنناچاہیے۔۔
81