musician ka cheena hua keyboard mil gya

میوزیشن کو چھینا ہوا کی بورڈ مل گیا۔۔

کراچی پولیس کی عمدہ کارکردگی، میوزیشن سے چھینا گیا کی بورڈ برآمد کرکے واپس کردیا۔۔تفصیل کے مطابق معروف میوزیشن اور کی بورڈ پلیئر سلمان عثمانی سے دو ماہ قبل تھانہ گبول ٹاؤن کی حدود میں اسٹریٹ کرمنلز نے گن پوائنٹ پر کی بورڈ چھین لیا تھا جب وہ ایک فنکشن سے رات گئے اپنے گھر واپس جارہے تھے۔۔سلمان عثمانی نے واردات کی رپورٹ تھانہ گبول ٹاؤن میں درج کرادی، جس پرایس ایچ او گبول ٹاؤن نے پورے کراچی میں مختلف کباڑیوں اور میوزک کی شاپس کو سرچ کیااور مسلسل دکانداروں سے رابطے میں رہے،بالآخر ان کی محنت اور لگن رنگ لے آئی۔ کراچی کے علاقے طارق روڈ کی ایک میوزک شاپ سے کی بورڈ برآمد کرلیا،جس کے بعد میوزیشین سلمان عثمانی کو ایس ایس پی ملک مرتضی نے اپنے دفتربلاکر کی بورڈ ان کے حوالے کیا۔۔اس موقع پر خوشی سے نہال ہو کر میوزیشن سلمان عثمانی نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔۔اس موقع پر میوزیشن کا کہنا تھا کہ یہ کی بورڈ میری روزی روٹی کا واحد ذریعہ تھا جو کہ باہر ملک سے کافی پیسے خرچ کرکے منگوایا تھا، جس کے  چھن جانے کی وجہ سے میں شدید پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ کی بورڈ  حاصل کرنے کے بعد سلمان عثمانی نے ایس ایس پی ملک مرتضیٰ صاحب اور ایس ایچ او گبول ٹاؤن روشن صاحب کا بے انتہا شکریہ ادا کیا اور شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں