خاتون اینکر نے اپنے کارپینٹر شوہر کے خلاف چوری کا ایک اور مقدمہ درج کردیا۔۔ اطلاعات کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ نمبر 1378 درج کیا گیا ہے،اٹھائیس اکتوبر کو رات نوبجے ایف آئی آر کٹواتے ہوئے مدعیہ خاتون اینکر نے بتایا کہ وہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔میں چوبیس اکتوبر کو رات ساڑھے دس اپنے شوہر کی اجازت کی اپنے وکیل سے نکاح نامے کے پیپرز لینے گئی،جب وہاں سے فری ہوئی تو شوہر کو لوکیشن بھیج کر میسیج کیا مجھے لینے آجاؤ، وہ آنے کا کہتا رہا، یہاں تک کہ رات ساڑھے تین بج گئے جس پر میں خود رائیڈ بک کرکے جب گھر پہنچی تو گھر پر تالا پڑا ہوا تھا،میں نے اپنے شوہر اور نند سمیرا ستار کو فون کیے تو پتہ چلا فون نمبر بلاک کئے ہوئے ہیں، پڑوسیوں کی مدد سے گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئی تو پتہ چلا کہ میری بہن عابدہ کے پانچ لاکھ روپے نقد اور میرے والدین نے جو میرے لئے چار تولہ طلائی زیورات بنائے تھے، تین موبائل فونز غائب تھے، جو میرا شوہر شہزاداس کے دوست علی ، سفیان ، دانیال، نند سمیرا اور سسر عبدالستار اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد اب میرا شوہر اپنے دوستوں کے ذریعہ میری خفیہ وڈیوز وائرل کرکے مجھے بلیک میل کررہا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل اسی خاتون اینکر نے ڈیفنس تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف تئیس ستمبر دوہزار چھبیس کو بھی بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ کارپینٹر شوہر نے زبردستی شادی کیملزم نے تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے بلیک میل اور شادی نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔۔جس پر پولیس نے کارپینٹر شوہر کو گرفتار کرلیا تھا۔۔عمران جونیئر ڈاٹ کام پر یہ خبر اٹھائیس ستمبر کو تفصیل کے ساتھ دی گئی تھی۔۔
14
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل