کراچی پریس کلب سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا۔۔۔ 38

کراچی پریس کلب سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا۔۔۔

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام نیا ناظم آباد اور محکمہ کھیل حکومت سندھ کے تعاون سے ’’کراچی پریس کلب سپر سکسز نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026‘‘ کا آغاز آج (جمعہ) شام 6 بجے کراچی پریس کلب میں ہوگا۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری محمد اسلم خان اور مجلس عاملہ کے ارکان ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ ایونٹ میں مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل میڈیا اداروں کی 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔ ٹورنامنٹ کی نمایاں خصوصیات میں پہلی مرتبہ بلیو ٹرف وکٹ پر مقابلوں کا انعقاد اور خواتین کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ شامل ہیں۔ خواتین کا نمائشی میچ 31 اکتوبر کو شام 4 بجے کھیلا جائے گا، جو صحافتی حلقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ اور خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔ٹورنامنٹ کے ابتدائی مقابلے 30 اور 31 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل 7 نومبر کو منعقد ہوں گے۔ اسی روز اختتامی تقریب بھی ہوگی، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ کراچی پریس کلب بلیوز اور بزنس ریکارڈر ڈیجیٹل کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کیمرامین الیون، بی آر نیوز، فری لانس میڈیا اور اے آر وائی ڈیجیٹل سمیت مختلف میڈیا اداروں کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں صحافیوں، کیمرہ مینوں، فوٹوگرافرز اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ کارکنوں کو اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد صحافیوں کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا، کھیلوں کے ذریعے باہمی روابط مستحکم کرنا اور مختلف میڈیا اداروں کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارے اور دوستانہ ماحول کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں