noon league hukoomat mein geo faide mein raha

جیونیوز کا کیمرہ مین تشدد کا شکار،پولیس تماشائی بنی رہی۔۔

بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کی کوریج کے دوران جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل کو احتساب عدالت کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔کیمرہ مین ناصرمغل نے عدالت سے نکلتے ملزمان کی فوٹیج بنانا شروع کی تو ملزمان نے حملہ کردیا،  ہتھکڑی لگے ملزمان اور ان کے وکلا کیمرہ مین ناصر مغل پر ٹوٹ پڑے۔ملزمان نے تشدد کرکے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل کے کپڑے پھاڑ دیئے، ملزمان کی جانب سے کئے گئے تشدد کے نتیجے میں کیمرہ مین ناصر مغل کے منہ پر زخم آئے اور ناصر مغل تشدد سے لہولہان ہو گئے، ملزمان نے جیو نیوز کے کیمرہ مین ناصر مغل کا موبائل فون بھی چھین کر توڑ دیا۔ملزمان محمد ہاشم، نعمان اور راجا ارشد نے ہتھکڑی سمیت کیمرہ مین ناصرمغل پر تشدد کیا، ہتھکڑی لگے ملزمان وکلا کے ساتھ کیمرہ مین کو پیٹتے رہے اور پولیس دیکھتی رہی۔ بعدازاں مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لانا شروع کی۔ ترجمان پولیس کے مطابق زخمی کیمرہ مین کا میڈیکل کروایا جارہا ہے اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں