lux stule award geo tv dikhaega

لکس اسٹائل ایوارڈ جیوٹی وی دکھائے گا۔۔

پاکستان میں ایوارڈز کے سب سے بڑے میلے ”لکس اسٹائل ایوارڈ“ کی 19 ویں رنگا رنگ تقریب جلد پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال انٹرٹینمنٹ، موسیقی اور فیشن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے آرٹسٹوں کی اِس ایوارڈ شو کے ذریعے بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان کی فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اسٹائل ایواڈز کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور اِسے انڈسٹری کا سب سے بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے تاہم ”کورونا“ وائرس کی عالمگیر وبا کے سبب رواں برس اسٹائل ایوارڈ کا انعقاد ورچوئلی کیا گیا۔ جیو کے تعاون سے منعقد کئے گئے اس ایوارڈ شو کے 19 ویں جشن میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فلم، ڈرامہ، میوزک اور فیشن انڈسٹری میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اداکاروں، گلوکاروں، رائٹرز، ڈائریکٹرز، آرٹسٹوں اور شوبز و فیشن انڈسٹر کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا۔ ”جیو ٹی وی“ اس بار بھی لکس اسٹائل ایوارڈز کا میڈیا پارٹنر ہے۔ اس ورچوئل تقریب کا میلہ کون لوٹے گا، کس کے حصے میں سب سے زیادہ ایوارڈز آئیں گے۔ کون سے فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، کون سے فنکار اپنی منفرد پرفارمنس کا جلوہ دکھائیں گے، کس فنکار کے چٹکلے قہقہے لگانے پر مجبور کردیں گے، کس کی پرفارمنس لہو گرمائے گی، میزبانی کے فرائض کون انجام دے گا اور کون ہے جو تقریب کو چار چاند لگائے گا؟۔ یہ سارا منظر نامہ بہت جلد جیو ٹی وی سے آن ایئر کیا جائے گا۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں