سی ڈی اے ، جیز اور ایکٹو میڈیا کے اشتراک سے کورونا وبا کے دوران شہریوں کی تفریح کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ آئوٹ ڈور سینما کی سہولت کے منصوبے کا آغاز کر رہا ہے ، جیز ڈرائیو ان سینما کا آغاز18دسمبر بروز جمعہ کو اسلام آبادہائی وے سے ملحقہ پریڈ گرائونڈ میں ہو گا جبکہ ایک ماہ کے پائلٹ پراجیکٹ کے بعد کراچی اور لاہور میں بھی اس طرح کے سینما شروع کردئیے جائیں گے ۔جاز ڈرائیو ان سینما میں ٹکٹ کائونٹرز اورفوڈ سٹالزکے لیے آفیشل ڈیجیٹل پے منٹ پارٹنر، جازکیش کے ذریعے موبائل فون سے ادائیگیاں کی جائیں گی۔موبائل فون پر جاز کیش کی ایپ کے ذریعے گاہکوں کوجاز کوئیک پے پرکیو آر کوڈ کو سکین کرکے لین دین کی سہولت میسر ہوگی۔

Facebook Comments
