جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ کی اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں تیزی سے پھیل رہی تھیں کہ نیلم منیر کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور اُنہوں نے مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی ہے جبکہ نیلم منیر کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔فوٹوز اور ویڈیو زشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ’میں آپ سب کو کچھ ضروری باتیں بتانا چاہتی ہوں، جن سے پچھلے چند روز سے میں گزر رہی تھی۔میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہےجبکہ میرے تمام گھر والے بالکل صحت منداور محفوظ ہیں۔اداکارہ نیلم منیر نے لکھا کہ ’ میرے اور میرے اہل خانہ کے لیےیہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے ، ہم سب اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہےاور الحمداللّٰہ میں اب بہت بہتر محسوس کررہی ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اپنے تمام خیر خواہوں سے ایپل کرتی ہوں کہ پلیز میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں ، اس کے علاوہ میں آپ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ ایس او پیز پر لازمی عمل کریں اور کہیں بھی جائیں تو ماسک لازمی لگائیں۔نیلم منیر نےآخر میں مزید لکھا کہ ’اپنی قوت معدافعت کو مزید بہتر کریں اور اللّٰہ پر بھروسہ رکھیں۔

