کراچی میں کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل اور یونائیٹڈ پینل میں کانٹے کےمقابلے کی تیاری جاری ہے۔12دسمبر کو کرائم رپورٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کراچی پریس کلب میں گہما گہمی اور میلے کا سماں ہے اور دونوں پینلز کی جانب سی انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ گزشتہ الیکشن میں یونائٹڈ پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔۔ اس بار یونائیٹڈ پینل کو ٹکر دینے کے جرنلسٹ پینل بھی سامنے آیا ہے جس میں رائو عمران-صدرقومی اخبار،آصف سعود -نائب صدرامت اخبار ، راجا طارق۔سیکٹری۔ نیوز ون، کاشف ہاشمی۔جوائنٹ سیکٹری۔92 نیوز، اظفر عباسی۔ خازن اخبار نو،رجب علی۔انفارمیشن سیکٹری۔نیو نیوز جو کہ بلا مقابلہ انفارمیشن سیکریٹری منتخب ہوگئے ہیں اور ان کے مد مقابل الیکشن لڑنے والے امیدوار دانیال سید ان کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ جرنلسٹ پینل کی گورننگ باڈی میں ندیم احمد، ریحان چشتی، عاطف رضا، فیضان جلیس، وحید جیلانی اور ساجد رؤف شامل ہے جبکہ یونائیٹڈ پینل میں صدر سمیر قریشی میٹرو ٹی وی،نائب صدر ذیشان شاہ جیو نیوز، سیکریٹری طٰہ عبیدی فری لانس،جوائنٹ سیکریٹری سہیل شبیر ابتک نیوز،خزانچی سالک شاہ سماء ٹی وی اورممبر گورننگ باڈی عامر مجید، سلمان لودھی، راحیل سلمان، مطلوب بیگ، فیاض یونس، بلال خان اور ثمر عباس24 نیوز شامل ہیں۔اطلاعات کےمطابق سیکرٹری اطلاعات کی نشست پر بلامقابلہ انتخاب تنازع کا شکار نظر آرہا ہے۔۔ یونائیٹڈ پینل گروپ کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ نکلنے کے بعد ان کے امیدوار کا فارم جمع کرایاگیا، الیکشن کمیٹی کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا ہوگا کیوں کہ اس طرح بلامقابلہ منتخب ہونے والے جرنلسٹ پینل کے امیدوار کی کامیابی غیرآئینی قرار پائے گی۔۔ یونائیٹڈ پینل کے ذرائع کے مطابق ان کے امیدوار کو ڈرا دھماکر ودھ ڈرال فارم جمع کرایاگیا جس کے شواہد موجود ہیں جنہیں جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔۔

