shorts videos dekhne walo ki tadaat tees arab hogyi

یوٹیوب سے کمائی پر اب کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟؟

یو ٹیوب اور گوگل کے ذریعے انفرادی حیثیت میں آن لائن خدمات فراہم کرکے سالانہ 400 ڈالر (64 ہزار 400 روپے ) سے زائد آمدن پر 15 فیصد انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ہے ۔ منی ویلیو ٹرانسفر کمپنی (ویسٹرن یونین) کے حکام نے رابطہ کرنے پر روزنامہ دنیا کو بتایا آن لائن خدمات فراہم کرنے والوں کو نجی ویلیو ٹرانسفر کمپنیوں کے ذریعے براہ راست یہ رقوم ٹرانسفر نہیں ہوسکیں گی بلکہ سالانہ 400 ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمانے والوں کو پاکستانی بینکوں میں اکائونٹ کھولنا پڑے گا، سٹیٹ بینک یہ زرمبادلہ موصول کرکے ان کے اکائونٹس میں منتقل کرے گا اور ان کی سالانہ آمدن کی معلومات ایف بی آر کو آن لائن فراہم کر دی جائیں گی، 400 ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمانے والوں کو 15 فیصد انکم ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ویسٹرن یونین کے ذریعے زرمبادلہ کی پاکستان منتقلی پر 4.5 فیصد فیس لاگو ہے اور جب یہ زرمبادلہ بینکنگ چینل سے وصول ہوگا تو اس پر 2.5 فیصد سروس چارجز لئے جائیں گے ۔ اس طرح زرمبادلہ کی پاکستان میں منتقلی کی لاگت میں 2 فیصد کمی ہو جائے گی۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں