ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر ضلع بھر میں سینماؤں اور تھیٹرز پر پابندی عائد کردی، آج بروز پیر سے تمام تھیٹرز اور سینما ہال بند رہیں گے ۔ محکمہ صحت حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور وبا کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجرانوالہ میں تمام تھیٹرز اور سینمائوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ایپیڈیمک کنٹرول ایکٹ کی روشنی میں ایسی تقریبات پر پابندی عائد کی گئی ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب ہو سکتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی پر سخت کارر وائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments
