خصوصی رپورٹ۔۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سی آر اے پاکستان نے گزشتہ دو سالوں میں خود کو منوایا ہے ، اپنے کرائم رپورٹر ایس ایم عرفان کے انتقال کے بعد جو احتجاج سی آر اے پاکستان نے کیا وہ سب کیلئے حیران کن تھا اور دیگر صحافتی تنظیموں کیلئے پریشان کن بھی ۔اس بار پھر سالانہ الیکشن سر پر ہیں۔۔ الیکشن میں جرنلسٹ اور یونائیٹڈ پینل آمنے سامنے ہوں گے۔۔ سی آر اے پاکستان کیلئے یونائیٹڈ پینل نے بہترین کام کیا ہے ، یہ جوشیلے جوان ہیں جنہوں نے سی آر اے پاکستان کو کھڑا کیا ہے ، اس میں طٰہ عبیدی ، سہیل شبیر ، عامر مجید ، سمیر قریشی ، سلمان لودھی ، ذیشان شاہ کا کردار دیدنی ہے ۔
یونائیٹڈ پینل کے اُمیدواروں کا تعارف اور منشور۔۔
سمیر قریشی:یہ شفیق انسان ہیں ، ملنسار ہیں ، سینئرز اور جونیئرز سے ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں ، کوئی ممبر کسی مشکل میں آجائے تو کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوتے ہیں ۔ کورونا ایک مشکل مرحلہ تھا جس میں سمیر قریشی نے اہم کردار ادا کیا ، سی آر اے کی رجسٹریشن میں سمیر قریشی کا اہم کردار ہے ۔ سی آر اے کی رجسٹریشن کے تمام دستاویزات متعلقہ اداروں میں جمع کرادیئے ہیں جلد ممبران کو خوشخبری دیں گے ۔
ذیشان شاہ:یہ یاروں کا یار ہے ، آپ کو کوئی مشکل ہو تو شاہ جی کو فون کریں یہ کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا ، سی آر اے کیلئے انہوں نے بہترین کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے ۔
طٰہ عبیدی:یہ پورا سال آپ کو ہر پلیٹ فارم پر نظر آتا ہے ، یہ ممبران کیلئے لڑتا ہے ، سی آر اے کا آئین طٰہ عبیدی نے تیار کیا ہے ، یہ رجسٹریشن میں بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ، یہ نوجوان ہے یہ آپ کو پھر خدمت کرتا نظر آئے گا ، اگر اس کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تو ایک مرتبہ پھر یونائیٹڈ پینل پر مہر لگائیں ۔
سہیل شبیر:سہیل شبیر نے نیا پاکستان ہائوسنگ اسکیم میں ممبران کو سہولیات اور آسان اقساط پر گھر فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے ، سی آر اے کو ایک مرتبہ پھر اس کی ضرورت ہے ۔
دانیال سید:یہ پیارا انسان ہے ، یہ دو سال سے آپ کے درمیان الیکشن لڑتا نظر آیا ہے اور صرف کچھ ووٹوں سے یہ ہار جاتا اب کی اس کو موقع دینا چاہئے اس کا کردار آپ سب جانتے ہیں ۔
سالک شاہ:ایس ایم عرفان فنڈ میں اہم کردار ادا کیا ، انتہائی پریشان ممبران کے مسائل اُن کی دہلیز پر حل کیے ۔
عامر مجید:یونائیٹڈ پینل نے گزشتہ الیکشن میں ممبران سی آر اے (خاص طور پر نائٹ رپورٹرز) سے ورکشاپس اور سیمینار ز کا وعدہ کیا تھا ، عامر مجید نے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ، سینٹرل پولیس آفس میں ورکشاپ ہو یا آئی بی اے میں اس میں عامر مجید کا اہم کردار ہے ۔
سلمان لودھی:سلمان لودھی کی ایک خصوصیت ہے یہ درد دل رکھنے والا شخص ہے ، ایس ایم عرفان فنڈ میں اس کا کردار قابل ستائش ہے ، اس نے پورے سال ایس ایم عرفان کو بھولنے نہیں دیا اور اس فنڈز سے ممبران کی مشکلات آسان کی ہیں ۔
راحیل سلمان:یہ بڑا دلچسپ انسان ہے ، کم گو ہے لیکن جب بولتا ہے تو لاجواب آئیڈیا دیتا ہے ، راحیل سلمان کی خواہش ہے سی آر اے پاکستان کے نام سے “یوٹیوب چینل” اپنے آب و تاب سے شروع کیا جائے جس میں بیروزگار دوستوں کو موقع فراہم کیا جائے اس میں سمیر قریشی نے اپنا دفتر اور کمپیوٹرز دینے کا اعلان کیا ہے ۔
فیاض یونس:یہ انتہائی مخلص انسان ہے ، یہ حق و سچ کی بات کرتا ہے ۔ اس کی خواہش ہے ممبران کے مسائل حل ہوں اور ان کی مشکلات آسان ہوں ۔ اس کیلئے اس نوجوان کے پاس منصوبہ بھی موجود ہے جس پر جیتنے کے بعد کام ہوگا ۔
مطلوب بیگ:اخباری رپورٹرز کو ہمیشہ شکایت رہی کہ انہیں نظر انداز کیا گیا ، ندیم آرائیں اور اکرم قریشی کا مسئلہ سی آر اے نے حل کیا یہ دونوں اخباری رپورٹر ہیں ، اب مطلوب بیگ آپ کے درمیان موجود ہوگا ۔ یہ ملنسار بھی ہے اور اخباری رپورٹرز کے دُکھ بھی سمجھتا ہے ۔
ثمر عباس:یہ چاہتا ہے ممبران کو معاشی طور پر مضبوط کیا جاسکے ، ممبران کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں جس کیلئے اس کے پاس کچھ آئیڈیاز موجود ہیں ، یہ جیتنے کے بعد اس پر کام کرے گا ۔
بلال خان:یہ لڑکا ہے ، یہ اخبار سے چینل میں آیا اس نے محنت کی اور خود کو منوایا ، یہ سینئرز کی عزت کرتا ہے اور جونیئرز کو دوست بنا لیتا ہے ۔ یہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گا ۔ (خصوصی رپورٹ)۔۔

