ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ چھاؤنی کی حدود مدینہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی صحافی ماراگیا۔۔ مقتول قیس جاوید کا تعلق اقلیتی برادری سے تھا اور ان دنوں سوشل میڈیا پر صحافتی خدمات انجام دے رہا تھا جب کہ اس سے قبل وہ جیونیوزمیں دس سال تک کیمرہ مین کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے تھے۔۔ پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکل سواروں نے قیس جاوید پر فائرنگ کی ، زخمی قیس نے اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔۔بیٹے کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔۔

Facebook Comments
