aaj kal har cheez khabar banjati hai

کیس براہ راست چینلز پر دکھانے کی استدعا۔۔

جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظرثانی کیس کو براہ راست چینلز پر دکھانے کی استدعا کردی.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے تناظر میں اضافی نظر ثانی درخواست دائر کردی۔ بنچ پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی نظرثانی بینچ کا حصہ بنایا جائے۔ سرکاری عہدیداروں نے میرے اور اہل خانہ کیخلاف منفی پراپگنڈہ مہم چلائی، فیصلے سے سات پیراگراف کو ہذف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور شہزاد اکبر نے ایف بی آر سے غیر قانونی طریقے سے میرے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیل تک رسائی حاصل کی۔ فیض آباد دھرنا کیس کے بعد ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے اپنے درخواستوں میں مجھے جج کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ،19 جون کے فیصلہ سے عدلیہ کی آزادی کو ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دیدیا گیا جو کہ آئین کے برخلاف ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں