maroof folk singer ki police ko talash

معروف فوک سنگر کی پولیس کو تلاش۔۔۔

سرگودھا پولیس نے پاکستان کے معروف گلو کار ذیشان روکھڑی سمیت متعدد افراد کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔مقدمہ تھانہ شاہ پور میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ذیشان روکھڑی مہندی کی تقریب میں گانا گانے کے لئے موجود تھے،اس دوران مہندی کی محفل کے دوران شراب پینے اور ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔دولہا ملک فیضان گنجیال بھی اس موقع پر فائرنگ کرتا رہا،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو گلوکار ذیشان روکھڑی اپنے ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے موقع سے متعدد افراد کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں