جی ٹی وی میں نان پروفیشنل رویہ کی وجہ سے ایک اور استعفا سامنے آگیا۔۔ پپو کا کہناہے کہ اس بار جی ٹی وی کے سینئیر نیوز اینکر نے استعفا دیاہے۔۔ پپو کے مطابق کچھ روز پہلے کئی لوگوں کے اچانک استعفوں کے بعد حالات اب تک بہتر نہیں ہوسکے۔۔ کچھ لوگ جو چاہ رہے تھے کہ حالات میں بہتری آجائے اس لئے استعفے دینے سے رک گئے تھے لیکن مسلسل نان پروفیشنل رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر کچھ دیر پہلے ایک سینئیر نیوز اینکر نے استعفا دے دیا۔۔ پپو کا کہناہے کہ جی ٹی وی انتظامیہ کو اپنے ورکرز کے ساتھ رویہ بہتر بناناہوگا ورنہ مزید استعفے پائپ لائن میں موجود ہیں۔

Facebook Comments
