کراچی میں سکھن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ممنوعہ بوسٹن انجکشن کی سپلائی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک نجی چینل کا جعلی صحافی بھی شامل ہے۔۔پولیس نے 3 ٹرکوں کو اپنے قبضے میں لیکر بڑی تعداد میں بوسٹن انجکشن برآمد کرلیے جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ ممنوعہ انجکشن دودھ کی مقدار بڑھانے کے لیے گائے و بھینسوں کو لگائے جاتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سولہ سو سے زائد ممنوعہ انجکشن برآمد ہوئے۔۔پولیس نے ملزمان کے زیراستعمال گاڑی بھی اپنی تحویل میں لے لی۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی ادویات انتہائی مضر صحت ہے۔۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک ملزم کے قبضے سے نجی چینل کا کارڈ بھی ملا، اور وہ خود کو صحافی ثابت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔

Facebook Comments
