pfuj dastoor ke markazi ehedeedar lut gaye

پی ایف یوجے دستورکے مرکزی عہدیدار لٹ گئے۔۔

کراچی کے علاقے النور سوسائٹی بلاک انیس میں تھانہ سمن آباد کی حدود کے اندر صبح اسٹریٹ کرمنلز نے نیوزون کے پرڈیوسر اور پی ایف یوجے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔۔اطلاعات کے مطابق دونوں ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار تھے اور اکثر اس علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہیں۔۔ علاقے میں آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں میں اب تک درجنوں افراد لاکھوں روپے کی نقدی اور موبائل فونز سے محروم ہوچکے ہیں۔ صبح کے اوقات میں النور سوسائٹی میں پولیس پیٹرولنگ نہ ہونے کی وجہ سے ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں