punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

تھیٹر کے لئے نئی ایس اوپیزنافذ۔۔

محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر تھیٹر سرگرمیوں کے لئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کی زیر صدارت تھیٹرز مالکان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد عمران رضا کے علاوہ منروا، منروا گولڈ، سبینہ، صنم ودیگر تھیٹرز کے مالکان بھی موجود تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ڈرامیٹک سرگرمیوں کی باقاعدہ اجازت کے لئے تین روز قبل درخواست جمع کرائی جائے جبکہ ڈرامہ سے دو روز پہلے سنسرریہرسل کا انتظام ہونا چاہیے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامیٹک سرگرمیوں کے معینہ اوقات کی پابندی کی جائے ، ڈرامہ کی حقیقی پرفارمنس سے ذومعنی، غیر اخلاقی گفتگو وحرکات نہیں ہونی چاہئیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈراموں کے تشہیری مواد کے ذریعہ دھوکہ دہی کا تدارک، دروان سنسر ریہرسل میں غیر متعلقہ افراد موجود نہ ہوں۔دریں اثنا لاہور کے بعد ملتان میں بھی  تین دسمبر سے ڈرامے رات 10بجے بند ہونگے ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن  جاری کر دیا گیا۔۔ کورونا سے بچاؤکے پیش نظر حکومتی احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہور نے چار روز پہلے تمام ڈراموں کے شو رات 10بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئے تھے جس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں