سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ کو اخبارات کے تمام بجٹیڈ واجبات ایک ماہ جبکہ نان بجٹیڈ واجبات 15 دنوں میں ادا کرنے کا حکم دیدیا۔۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس ارشد حسین خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سی پی این ای کی جانب سے اخباری اداروں کو جنوری 2019 تا جون 2020ء تک کے تمام اشتہاراتی واجبات کی ادائیگیوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکریٹری اطلاعات عمران عطا سومرو نے عدالت سے ایک ماہ کی مہلت طلب کی ۔

Facebook Comments
